وزیراعظم کا 10بلین ٹری سونامی منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

وزیراعظم کا 10بلین ٹری سونامی منصوبہ ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

لاہور (پبلک نیوز) وزیراعظم پاکستان کا 10بلین ٹری سونامی پراجیکٹ ناکام ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مبینہ طور پر التوا کا شکار ہو گیا ہے۔ پنجاب میں محکموں کی عدم دلچسپی کے باعث دو برسوں کے دوران 23 کی بجائے محض 5 کروڑ پودے لگائے جا سکے۔ ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ 2019 میں شروع ہوکر 2023 میں مکمل ہوگا۔

منصوبے کے تحت پنجاب 26 ارب روپے سے زائد کی مالیت سے 46 کروڑ پودے لگائے جانے ہیں۔ 4 سالہ منصوبے میں دوسال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پنجاب میں محض 3 ارب 29 کروڑ روپے کی لاگت سے 5 کروڑ 82لاکھ 46ہزار پودے ہی لگائے جاسکے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔