رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
پشاور: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا.کل پہلا روزہ ہوگا. رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔