ویب ڈیسک: پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہوگیا۔ چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ کیا گیا، اسپارکو کا آفس نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ کیا گیا۔
سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا گیا، آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں، سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔
مشن کی کامیابی کے بعد پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جنہوں نے چاند کے مدار میں اپنے سیٹلائٹ بھیجے ہیں، دوسری جانب آئی کیوب قمر چاند تک سیٹلائٹ بھیجنے کے مشن کی تیاری میں طلباء کا مرکزی کردار ہے۔
آئی کیوب کیو‘ کو خلا میں بھیجنے کے مقصد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خرم کا کہنا تھا کہ اس مشن کی مدد سے ہم سائنسی تحقیق، تکنیکی ترقی اور خلائی تحقیق سے متعلق تعلیمی منصوبوں میں آگے بڑھ سکیں گے۔ نہ صرف یہ بلکہ پاکستان کے پاس تحقیق کے لیے اپنی سیٹلائٹ سے لی جانے والی چاند کی تصاویر ہوں گی۔
قبل ازیں پاکستان کا خلائی سفر قمری مشن چانگ ای 6 تاخیر کا شکار ہو گیا تھا۔چین میں بارشیں اور موسمی حالات کے باعث مشن تاخیر کا شکار ہوا تھا۔ پاکستان اپنا نیا مصنوعی سیارہ ICUBE قمر جلد خلا میں چھوڑے گا۔ پاکستان چین کے قمری مشن چانگ 6 کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑے گا۔
قمر ICUBE ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، سپارکو،ایشیا پیسیفک اسپیس کوآپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔
قبل ازیں پاکستانی آئی کیوب قمر کی روانگی سے پہلے پوری قوم مشن کی کامیابی کے لئے دعا گو۔انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد میں مشن کی کامیابی کے لئے کالے بکروں کا صدقہ دیا گیا۔
انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ و انتظامیہ کی جانب سے چانگ ای 6 کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئی۔
پہلا پاکستانی سٹیلائٹ آئی کیوب کیو آج چاند پر روانہ کیا جائے گا۔ دو آپٹیکل کیمروں سے لیس آئی کیوب کیو کی مدد سے چاند کی سطح کی تصاویر اور معلومات حاصل کی جائیں گی، سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے دن 12 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہونا تھا، موسم کی خرابی کے باعث وقت تبدیل کر دیا گیا، لانچ اب 2 بج کر 18 منٹ پر روانہ ہوگا۔
سیٹلائٹ آئی کیوب کیو کی لانچ کو ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا، آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں، سیٹلائٹ سے چاند کی سطح کی تصاویر چین کے ڈیپ سپیس نیٹ ورک کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔
2022ء میں چینی نیشنل سپیس ایجنسی نے ایشیا پیسیفک سپیس کارپوریشن آرگنائزیشن کے ذریعے رکن ممالک کو چاند کے مدار تک مفت پہنچنے کا منفرد موقع فراہم کیا تھا، ایپسکو کی
پیشکش پر رکن ممالک نے اپنے منصوبے بھیجے تھے، ایپسکو کے رکن ممالک میں پاکستان، بنگلا دیش، چین، ایران، پیرو، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور ترکیہ شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی نے بھی مجوزہ منصوبہ جمع کرایا تھا، 8 ممالک میں سے صرف پاکستان کے منصوبے کو قبول کیا گیا، دو سال کی محنت کے بعد سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ کو مکمل کیا جا سکا۔