کراچی: جھوٹی کارروائی پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

کراچی: جھوٹی کارروائی پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

کراچی(پبلک نیوز) عدالت نے شہری کے خلاف درج منشیات کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شہری کے خلاف درج مقدمات جھوٹا قرار دے دیا۔

عدالت نے اے ایس آئی سجاد علی پولیس کانسٹیبل چنویز، عبد المجید لغاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، تینوں پولیس اہکار عدالت کو مطمن کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایچ او ملیر سٹی کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش کے لئے ایماندار آفسر تعینات کیا جائے، ڈی آئی جی ایسٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کریں،پولیس اہلکاروں نے شہری محمد کے خلاف سھراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔