عمران خان نے آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان نے آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے عمران خان نے آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیکس سے متعلق کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈوکیٹ بابر اعوان کے توسط سے درخواست دائر کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی اجازت کے بغیر کسی جج کو کمیشن کیلئے نامزد نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کے کس جج کیخلاف تحقیقات یا کاروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔