مہنگے ہوتے ڈالر کو بریک لگ گئی

مہنگے ہوتے ڈالر کو بریک لگ گئی
لاہور ( پبلک نیوز) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 175 روپے کی حد گر گئی۔ ڈالر کی قیمت 175 روپے 24 پیسے سے گر کر 174 روپے 77 پیسے ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید تنزلی دیکھنے کو ملے گی۔ آئندہ چند روز کے دوران روپے کی قدر میں بحالی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ قوی امکان ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اربوں ڈالرز کی مرکزی بینک میں منتقلی کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت دوبارہ 165 سے 160 روپے کے درمیان آ جائے گی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 744.41 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ 100 انڈیکس 47745 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار میں 1.6 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ گراوٹ کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔