پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھ گئی، امپورٹ میں سالانہ 152 فیصد اضافہ

پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھ گئی، امپورٹ میں سالانہ 152 فیصد اضافہ
پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھ گئی ہے اور امپورٹ میں سالانہ 152 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دستاویز کے مطابق اکتوبر میں موبائل فون کی درآمدات 16 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں موبائل فون درآمدات 6 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد تھیں۔ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں موبائل فون درآمدات 32 فیصد زائد ریکارڈ ہوئیں ، ستمبر میں موبائل فون کی درآمدات 12 کروڑ 45 لاکھ ڈالر سے زائد تھیں ۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بھی موبائل فون کی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر مو بائل فون کی درآمدات تقریبا 47 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئیں ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 2022 کے مقابلے میں جولائی اکتوبر 2023 موبائل فون درآمدات میں 107 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر 2022 موبائل فون کی درآمدات 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔