شمالی وزیرستان : نگران وزیر اعظم کی پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

شمالی وزیرستان : نگران وزیر اعظم کی پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے شمالی وزیرِ ستان کے علاقے رزمک میں پاک فوج کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور 2 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے شہید لانس نائیک احسان بادشاہ اور شہید لانس نائیک ساجد حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیِ درجات اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔ خبر کا لنک‌:‌شمالی ویزرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ،2 جوان شہید نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک کی بقاء کی خاطر قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔