پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 
کیپشن: پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے گاؤں کھرکو میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق میڈیکل کیمپ میں آرمی میڈیکل کور کے 26 ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا،ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کے دوران 1500 سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں 425 مرد، 627 خواتین اور 363 بچے شامل تھے۔

میڈیکل کیمپ میں الرجی/فلو، معدے کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں کا درد، کمر درد، جلد کے زخم اور جسم کی عمومی کمزوری اور دانتوں کے امراض کا علاج کیا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو روٹین میڈیکل اور ڈینٹل چیک اپ، ای سی جی، لیب انویسٹی گیشن، پورٹیبل ڈینٹل ایکسرے، مائنر او ٹی کے طریقہ کار، مریضوں کی نگہداشت، ادویات، ڈریسنگ اور زخم کی دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

علاقے کی عوام نے پاک فوج کی بےلوث خدمت کی کوششوں کو خوب سراہا۔

پاک فوج مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایسے مزید میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News