وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا صحت سے متعلق اہم ویڈیو پیغام

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا صحت سے متعلق اہم ویڈیو پیغام
کیپشن: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا صحت سے متعلق اہم ویڈیو پیغام

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا صحت سے متعلق ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری 15 اگست کو پاکستان میں پہلی اور 20 اگست کو دوسری سرجری ہوئی۔ دوسری سرجری کے بعد تقریبا 20 روز پاکستان میں قیام کیا۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے ڈاکٹروں کی مشاورت سے طبی معائنے اور فالو اَپ کیلئے لندن آیا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب طبیعت بالکل ٹھیک اور پہلے سے بہتر ہے۔ان شاء اللہ اسی ہفتے چند روز میں پاکستان واپس پہنچ جاؤں گا۔ وطن واپسی کے بعد عوامی خدمت کا سلسلہ دوبارہ پوری توانائی سے جاری رکھوں گا۔

انجینئر امیر مقام نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے صحت کے بارے میں خیریت دریافت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ سوشل میڈیا، ای میلز، ٹیکسٹ اور واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے لوگوں نے صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والے پاکستانیوں نے بھی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔ مساجد، حجروں اور مختلف محافل میں میری صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ عوام کی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں نے حوصلہ دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ مجھے عوام کو مایوس نہ کرنے اور خدمت جاری رکھنے کی توفیق دے۔ چند روز بعد پاکستان میں آپ سب سے ملاقات ہوگی۔

Watch Live Public News