وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان 23 سے 25 اکتوبرتک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے اورمڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ عمران خان کو دورہ سعودی کی دعوت ولی عہد محمد بن سلمان نے دی۔وزیر خارجہ اور دیگر وزراء سمیت اعلیٰ سطح کے وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان دورہ کے دوران سعودی قیادت سے طرفہ بات چیت کریں گے . وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے بلینز ٹری سمیت تمام اقدامات کا خیرمقدم کیا. وزیر اعظم موسمیاتی تبدیلی کے باعث ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز پر بات کریں گے. ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے فطرتی حل بارے پاکستانی تجربے کو اجاگر کریں گے. مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اپنی نوعیت کا پہلامنصوبہ ہوگا . گرین سعودی عرب" اور "گرین مڈل ایسٹ" اقدامات کا آغاز ولی عہد نے مارچ 2021 میں کیا تھا. ملاقات میںمعاشی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا کرنے بھی تبارلہ خیال ہوگا . پاکستانیوں کے لٰئے فلاحی کام، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے. پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کریں گے. سعودی عرب اور مملکت میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے. سعودی عرب میں اس وقت20 لاکھ سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں.

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔