ترکیہ کےوزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورےپر اسلام آباد پہنچ گئے

ترکیہ کےوزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورےپر اسلام آباد پہنچ گئے
کیپشن: ترکیہ کےوزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورےپر اسلام آباد پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کا ترجمان ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے استقبال کیا، ترک وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ترک وزیر خارجہ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی گفتگو کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

Watch Live Public News