ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ

ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ
کراچی ( پبلک نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو تمام تدبیریں الٹی پڑ گئیں۔ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.38 فیصد کا اضافہ۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے میں 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 27 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 12 روپے 38 اور پیٹرول 10 روپے 50 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی گھریلو سلنڈر 154 روپے 15 پیسے مہنگا ہوا۔ ویجیٹبل گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 5 لیٹر خوردنی تیل کی قیمت میں بھی 26 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا۔ لہسن فی کلو 5 روپے 9 پیسے اور آلو فی کلو 84 پیسے مہنگے ہوئے۔ انڈے فی درجن 2 روپے 21 پیسے مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں چائے، چینی، تازہ دودھ، دہی، چاول، دال ماش اور مٹن مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ زندہ مرغی فی کلو 6 روپے 34 پیسے سستی ہوئی۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔