ورلڈ کپ 2023: بھارت کی نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست

ورلڈ کپ 2023: بھارت کی نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست
بھارت نے ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 274 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے274رنز کا ہدف48ویں اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی104گیندوں پر95رن بنا کر آوٹ ہوئے،روہت شرما46،رویندرا جدیجہ39اور شریاس ایئر نے 33رنز بنائے۔ شبھ من گل 26، کے ایل راہول27،سریا کمار یادیو نے 2رنز بنا ئے۔ کیویز کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ ،میٹ ہنری اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ لی ۔ اس سے قبل یوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے274رنز کا ہدف دیا۔کیویز کی جانب سے ڈیرل مچل130رنز بنا کر نمایاں رہے۔ رچن روندرا 75 اورگلین فلپس نے23 رنز بنائے۔ول ینگ17،مارک چیپمین6اورٹام لیتھم5رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے 5وکٹیں حاصل کیں،کلدیپ یادیو نے 2،جسپریت بمرااور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔