ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

ڈالر پھر مہنگا ہوگیا
کراچی ( پبلک نیوز) انٹربینک میں ڈالر16 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 168.52 روپے سے بڑھ کر 168.68 روپے پر بند ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 168.40 روپے کی کم سطح تک ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کار محتاط۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 411 پوائنٹس کی شدید مندی۔ 100 انڈیکس 0.89 فیصد کمی سے 45597سطح پر بند ہوا۔ی100 انڈیکس کی بلند سطح 46031 اور کم سطح 44788 رہی۔ 17.38 ارب روپے مالیت کے 58.34 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 46 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 814 ملین امریکی ڈالر تھا۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 225 ملین ڈالر سر پلس تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔