عدالت نے وزیراعظم کیخلاف شہبازشریف کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا

عدالت نے وزیراعظم کیخلاف شہبازشریف کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا
لاہور ( پبلک نیوز) مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعظم کی دعویٰ کے ناقابل سماعت ہونے کے بارے میں درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا د۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات نے عمران خان کی درخواست کی متفرق درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عمران خان کی درخواست میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے قابل کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور کی عدالت کو دعویٰ پر سماعت کا اختیار نہیں ہے اس لیے اسے اسلام آباد منتقل کر دیا جائے۔ شہباز شریف نے عمران خان کی جس تقریر کی بنیاد پر دعویٰ دائر کی وہ تقریر لاہور میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں کی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان نے شہباز شریف پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں اس لیے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔ عدالت نے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔