لہسن کے پانی کے حیرت انگیز فوائد

لہسن کے پانی کے حیرت انگیز فوائد
گھریلو ٹوٹکوں کا بہت فائدہ ہوتا ہے اور بعض اوقات بڑی سے بڑی بیماریوں کا علاج بھی ان ٹوٹکوں کی مدد سے کیا جا سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ لہسن کا پانی پینے کا یہ گھریلو نسخہ بیماریوں کو کیسے دور کرتا ہے۔ لہسن ایک بہترین چیز ہے ، یہ بہت سی بیماریوں کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے اور لہسن کا پانی پینے سے صحت اچھی رہتی ہے۔ اگر ہم روزانہ ایک گلاس لہسن کا پانی پیتے ہیں تو اس سے ہماری صحت کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لہسن کی خصوصیات لہسن میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل خصوصیات ہیں۔ یہ بہت سی بیماریوں کو دور رکھتا ہے۔ لہسن اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن بی 1، وٹامن سی، وٹامن بی 6 جیسے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ مینگنیج، کیلشیم اور آئرن سے بھرپور ہوتا ہے۔ پیٹ کے امراض میں فائدہ مند ہے لہسن پیٹ کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور لہسن کا پانی پینے سے پیٹ کے بہت سے مسائل ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ لہسن پیٹ میں درد، گیس، بدہضمی اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ اگر کسی کا ہاضمہ خراب ہو تو اسے چاہیے کہ روزانہ صبح لہسن کا پانی پیئے۔ دل کے لیے فائدہ مند لہسن میں موجود عناصر خون کو پتلا کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے خون کا بہاؤ اچھی طرح ہوتا ہے۔ دل کی بہت سی بیماریوں کی وجہ خون کا گاڑھا ہونا یا جم جانا ہے۔ لہسن کا پانی پینے سے خون پتلا رہتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ اس میں ایلیسن نامی مرکب پایا جاتا ہے جو دل کے لیے فائدہ مند ہے۔ تاہم دل کے امراض میں ڈاکٹر کا مشورہ ضروری ہے۔ قوت مدافعت کو بڑھانا لہسن قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے۔ اس میں اینٹی فنگل، اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو بیماریوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ لہسن کا پانی پینے سے نزلہ و زکام کا مسئلہ بھی نہیں ہوتا ہے۔

اس کو کب اور کیسے پینا ہے؟ دو گلاس پانی میں لہسن کے دو سے تین جوےڈال کر اچھی طرح ابالیں، پھر اس وقت تک ابالتے رہیں جب تک پانی آدھا نہ ہو جائے۔ اس طرح لہسن کے تمام غذائی اجزاء پانی میں جذب ہو جائیں گے۔ اس پانی کو آپ حسب ذائقہ کالی مرچ اور کالا نمک ملا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس غذائیت سے بھرپور پانی کو صبح خالی پیٹ پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔ آپ اسے ناشتے کے بعد یا کھانے کے بعد بھی پی سکتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔