ویب ڈیسک: صحرا میں ٹریفک لائٹ کا ہونا ایک ناقابل یقین بات بلکہ مضحکہ خیز بات لگتی ہے تاہم چین ایسا نہیں سوچتا۔ اس کے ایک ریگستان میں باقاعدہ ٹریفک سگنلز نصب کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے کمتاگ (Kumtag) صحرا میں اونٹوں کی سواری ایک مقبول تفریح ہے جس کے لیے مقامی حکام ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ٹریفک سگنلز کا استعمال کرتے ہیں۔
یہ ٹریفک سنگنلز آپ کو منگشا ماؤنٹین کے ریت کے ٹیلوں اور گانسو صوبے کے کریسنٹ لیک نیچر پارک میں جگہ جگہ نظر آئیں گے۔
مئی کے آغاز میں سالانہ تعطیلات کے دوران ہزاروں لوگ ان قدرتی سیاحتی مقامات پر آتے ہیں اور مختلف سرگرمیوں میں مشغول ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مقبول اونٹوں کی سواری ہے۔
2023 میں منگشا ماؤنٹین اور کریسنٹ نیچر پارک میں سواری کے لیے تقریباً 2,400 اونٹ موجود تھے اور ساتھ ہی ساتھ دسیوں ہزار سیاح کی یومیہ تعداد دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں اونٹوں اور لوگوں کی بھیڑ سے کافی مسئلے مسائل پیدا ہوئے۔
یہی وجہ ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مقامی حکام نے خطے میں اونٹوں کے ٹریفک سگنلز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔