وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد عیدالاضحی قربانی کے اونٹ کی خریداری کے لئے مویشی منڈی پہنچ گئے pic.twitter.com/ZwduSqkCmX
— IK Updates (@IKUpdates1) July 20, 2021
راولپنڈی(ویبڈیسک) سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے وزیر داخلہ شیخ رشید قربانی کے جانور خریدنے منگل کی صبح مویشی منڈی پہنچے۔شیخ رشید نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ کیا اور آخر کار قربانی کیلئے 3 اونٹ خرید لئے۔ شیخ رشید نے 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں اونٹ خریدے۔ شیخ رشید ہرسال قربانی کے جانوروں کی خریداری خود کرتے ہیں. جانوروں کی خریداری کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی، ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سیاست کی طرح جانوروں کی خریداری کے بھی ماہر ہیں. واضح رہے کہ پاکستان میں عید قربان کل مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی.