خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک کاخدشہ،محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک کاخدشہ،محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری
کیپشن: خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک،محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ہسپتالوں میں کول اسپیسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹ قائم کرنے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایت کردی۔

مراسلہ کے مطابق ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس کا فوری قیام یقینی بنایا جائے، ڈی ایچ اوز کو فوکل پرسنز تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی دستیابی کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں، اضلاع کی سطح پر ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم چلائیں، وارڈز اور انتظار گاہوں میں ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے۔

Watch Live Public News