(ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے نے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ویدر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔ 19 سے 22 دسمبر تک بارش، آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کا سسٹم 19 دسمبر کو بلوچستان، 20 دسمبر کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار، بھکر اور لیہ میں بارش و گرج چمک متوقع ہے جبکہ مری اور گلیات میں 20 اور 21 دسمبر کو برفباری کا امکان ہے
جاری ایڈوائزری می کہا گیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ، بجلی کی بندش اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔