ایف بی آر کی ٹیکس مہم، پہلی بار عام شہریوں کو ای میلز بھیجی گئیں

ایف بی آر کی ٹیکس مہم، پہلی بار عام شہریوں کو ای میلز بھیجی گئیں

(ویب ڈیسک )  30 ستمبر کے بعد بڑے پیمانے پر ٹیکس نادہندگان کے موبائل فون سمز بند ہونے کا امکان ہے۔

قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود ٹیکس نیٹ میں رجسٹر نہ ہونے والوں کی موبائل سمز بلاک ہوں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے شہریوں کو ای میلز کی جار رہی ہیں جس میں کہا جا ریا ہے کہ   30 ستمبر سے پہلے اپنی آمدنی کا گوشوارہ جمع کروا دیں،   ایف بی آر کے پاس آپ کی مالی ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

 ای میل  میں کہا گیا ہے کہ  گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں بجلی گیس کے کنکشن منقطع کیے جاسکتے ہیں،اس کے علاوہ  بیرون ملک سفر پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،  2024ء کیلئے اپنی آمدنی کا درست گوشوارہ جمع کرائیں۔

ایف بی آر نے   ای میلز میں بڑے پیمانے پر آڈٹ کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ   آڈٹ کی صورت میں اضافی ٹیکس اور بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News