لاہور (پبلک نیوز) پنجاب بھر سے چار کرپٹ، جعلساز سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے جانے والے سرکاری اہلکاروں کا تعلق مختلف محکموں سے ہے۔
پاکپتن سے محکمہ سوشل ویلفئیر و بیت المال کا جونیئر کلرک مصطفی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مصطفی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں بیس ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ رشوت خور کلرک پر مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
لینڈ ریکارڈ سینٹر جگا عباسیہ تحصیل خان پور ضلع رحیم یار خان سے چوکیدار رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو سجاد حسین کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سجاد حسین سے رشوت کے دس ہزار روپے برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے مفرور اشتہاری ظفر کو گرفتار کرلیا۔
ملزم ظفر نے حلقہ پٹواری کی ملی بھگت سے 53 کنال 6 مرلہ زمین کی غیر قانونی گرداوری داخل کی۔ اینٹی کرپشن وہاڑی نے جعلسازی سے سیل بیع نامہ تیار کرنے والے ملزم مقصود احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جائیداد کی حقیقی وارث عنبرین طاہر کو جعلی دستاویزات تیار کرکے جائیداد سے بے دخل کرنے کی کوشش کی۔