ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا ، وفاقی وزیر صحت

ہسپتالوں کی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا ، وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد: ( پبلک نیوز ) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میں ملک بھر میں ہسپتالوں کی کارکردگی کا خود جائزہ لوں‌گا. یہ بات انہوں‌نے اسلام آباد میں‌ پولی کلینک ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کہی. انہوں نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور ہسہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔ وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اور انتظامیہ کی جانب سے انھیں‌دی جانے والی سہولیات کے بارے میں‌پوچھا. ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرے اور ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں. اس موقع پر انہوں نے مریضوں کیلئے تمام ضروری ٹیسٹوں کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اور معیاری علاج ریاست کی ذمہ داری ہے . ہیلتھ سیکٹر میں عوام کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے فیصلے کئے جائیں گے . اس کے ساتھ تمام سینئر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنائیں. ہسپتالوں میں دوروں کا بنیادی مقصد سہولیات کا جائزہ لینا ہے . دوسری جانب وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا ویڈیو پیغام کے ذریعے پولیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے . اس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں. ہمیں پولیو کے خاتمے کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے . ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں. الحمداللہ پاکستان نے بہت حد تک پولیو پر قابو پا لیا ہے. ہم نے اپنی نسلوں کو معزور ہونے سے بچانا ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ماہ بعد پولیو کا ایک کیس جنوبی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے کہ جو قابل افسوس ہے . انہوں نے بتایا کہ پولیو کا ہنگامی اجلاس بلا کر موثر اور مربوط حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور متاثرہ علاقہ میں ہماری پولیو ٹیمیں دورہ کرکے وائرس کی موجودگی کی وجوہات تلاش کریں گی . ان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں، پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے میڈیا، سول سوسائٹی اور علمائے کرام اپنا خصوصی کردار ادا کریں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔