'اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہے '

'اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہے '
مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے ہر ادارے کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے، حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف منفی مہم قابل مذمت ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہے۔ مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے ممتاز صنعتکاروں، تاجر رہنماؤں اور سابق بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین بھی تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کاروبار ی برادری کو عید کی مبارکباد دی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکمرانوں کو معاشی بحران کی فکر ہے نہ ان میں ملکی معاملات سدھارنے کی صلاحیت، آئین شکن حکمران صرف اور صرف غیر آئینی طور پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہر ادارے کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے، حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے خلاف منفی مہم قابل مذمت ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے کی مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ نواز شریف ہے۔ مرکزی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تاریخ کے نااہل ترین حکمران انتخابات کا سامنے کرنے سے خوفزدہ ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئے انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں، حکمران الیکشن سے بھاگنے کے لئے آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں، مقررہ آئینی مدت میں انتخابات میں ناکامی پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی نگران حکومتوں کا اب کوئی آئینی جواز نہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔