بشریٰ بی بی کی طبیعت کیسی ہے؟ڈاکٹرزنےبتادیا

10:02 AM, 23 Apr, 2024

ویب ڈیسک: ڈاکٹرز نے بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے خورک میں احتیاط کا مشورہ دیا ہے، بشری بی بی کے مکمل طبی معائنہ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجو دی گئی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بشری بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے ڈاکٹرز کی تجویز پر پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بشریٰ بی بی کی طبعیت ناسازی پر معائنہ کیا۔

ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر بشری لیاقت، ڈاکٹر حرا طاہر اور ڈاکٹر سدرہ شامل تھیں، پمز کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کے بعد بشری بی بی کو مکمل صحت یاب قرار دیتے ہوئے صرف کھانے میں اِحتیاط کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

قبل ازیں  بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں، بشریٰ بی بی کی معدے اور آنتوں کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے عدالت میں پیشی پر کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ٹائلٹ کلینر کھانے میں ملا کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑتی جارہی ہے روز ان کے معدے میں جلن ہوتی ہے۔

مزیدخبریں