پبلک نیوز: کیڈٹ کالج پنجگور کے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ نےاساتذہ کےہمراہ لاہورکامطالعاتی دورہ کیا،وفدکو آرمی میوزیم لاہور آمد پر خوش آمدیدکہا گیا،جہاں طلبہ کومیوزیم کے اندرجامع بریفنگ دی گئی۔
طلبہ نےمیوزیم کےمختلف ادوار پر مبنی حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، میوزیم کی سیر کےدوران طلبہ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
طلبہ نےاظہار تشکرکرتے ہوئے پاک فوج کے تابناک تاریخ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سراہا، اوردفاع وطن کےحوالے سے پاک افواج پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔