جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کا پرامن احتجاج کا اعلان

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کا پرامن احتجاج کا اعلان
کیپشن: جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کا پرامن احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  جیل انتظامیہ سے ہماری اپیل ہے کہ اتنا زیادہ ظلم نہ کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ رول آف لاء کے لیے ہماری جنگ جاری ہے،جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کا پرامن احتجاج ہو گا،کارکنان کو پیغام ہے کہ پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا آپکے ہاتھ میں ہو ۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد میں رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، آج پراسیکیوشن کے 21گواہ مکمل ہو گئے ہیں،کسی بھی ٹرسٹی کا ٹرسٹ پراپرٹی سے تعلق نہیں ہوتا ،انشااللہ سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا یہ کیس ختم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل باکس بھرے ہوئے تھے اور الیکشن کے نتائج ان کی توقعات کے مطابق آئے، عوام کا حق ہے کہ ان کا ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کے رزلٹ پر حیرت کا اظہار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران جوڈیشری سے کیوں  نہیں لیے گئے؟

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت میں فارم 45پر پیٹیشن فائل کی ، دو ماہ سے شنوائی نہیں ہورہی ، ہمارا سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ ہماری درخواست کو سنا جائے، ہم فارم کے مطابق اپنا کھویا ہوا مینڈیٹ واپس لینے چاہئے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 پر ہمارا موقف سنا جاتا،ریٹرننگ افسران نے کہا باکس میں ووٹ ڈالے گئے اور پہلے سے یہاں موجود تھے،عوام کا حق ہے کہ ووٹ کا حق استعمال کریں اور وہ ہی ایوان میں بیٹھے ہیں۔خیبر پختونخوا کی سینٹ میں نمائندگی نہیں ہے وہ رکی ہوئی ہے۔بنی گالہ میں بشری بی بی اکیلی ہیں، ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری ان کی ہے جس کے ہاتھ میں وہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے ہماری اپیل ہے کہ اتنا زیادہ ظلم نہ کیا جائے،بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ رول آف لاء کے لیے ہماری جنگ جاری ہے،جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کا پرامن احتجاج ہو گا،کارکنان کو پیغام ہے کہ پاکستان اور پی ٹی آئی کا جھنڈا آپکے ہاتھ میں ہو ۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کل بھی ہمیں بی بی کی صحت بارے آگاہ نہیں دیا گیا، کل صبح بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی ہارٹ اٹیک کی طرف جارہی ہیں، جہاں تک زہر کی بات ہورہی ہے ٹیسٹ کے بعد ابھی تک رزلٹ نہیں آیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس بات کی نفی کی کہ ہمارے پاس کوئی پیغام آیا،اگر مذاکرات کا پیغام آیا تو ہم سب کو آگاہ کریں گے،بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے ہم نے خدشات کا اظہار کیا تھا،ڈاکٹرز نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، بشری بی بی کے ٹیسٹ ہوئے لیکن زرلٹ نہیں آئے،انتخابات میں صوبائی اور مرکزی حکومت میں دھاندلی نہیں ہونی چاہئے۔
رہنما تحریک انصاف  کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے، فارم 45 کو تبدیل کر کے 47 بنایا گیا،21 تاریخ کو ہونے والے انتخابات میں پہلے سے بھرے ہوئے باکس لائے گئے،تمام جہگوں پر پاکستان تحریک انصاف کے لوگ سڑکوں پر نکلیں ہیں،مفاہمت اور مزاحمت کے الفاظ کا استعمال کیا جارہا ہے،اڈیالہ جیل میں 14 گھنٹوں کی سماعت ہوئی، ہمیں شواہد دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ آج بھی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی گفتگو کے دوران میڈیا کے لوگوں کو باہر نکالا گیا،ہمارے خلاف بے بنیاد کیسسز بنائے گئے اور ان کو ختم کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں،توشہ خانہ کیس کے ساتھ بشری بی بی کو کوئی تعلق نہیں تھا ان کو بھی سزا ہوئی۔