"ایتھےایٹ چکو تے تھلوں کیس نکل آندا اے" فواد چوہدری

کیپشن: Fawad Chaudhry said,

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن تو نئے ہونے ہی ہونے ہیں کیونکہ سارے پارلیمنٹ ہی فارم 47 پر بیٹھی ہوئی ہے۔ اپنے کیسز پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایتھے ایٹ چکو تے تھلوں کیس نکل آندا اے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں پیش ہو آئے ہیں 44 کیسز ہیں جن میں پیش ہو گئے ہیں۔ "ایتھےایٹ چکو تے تھلوں کیس نکل آندا اے"۔ کیس میں تو کچھ نہیں میرٹ پر تو مقدمات ہیں ہی نہیں۔ ہمارے کرنے والے تھوڑا مہربانی کرلیں پاکستان کو نارملائز کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا جو حال ہے سوسائٹی کو بالکل نکر پر رکھنا کسی کے فائدے میں نہیں۔ لوگوں کا الیکشن سے اعتبار اٹھ گیا ہے۔ اسطرح تو اتنا بڑا ملک نہیں چل سکتا۔ سب کو سوچنے اور کچھ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ واپس نارملائزیشن کی طرف آئیں جمہوریت کی طرف آئیں ہمارا آئین بحال ہو۔

فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب تو خود فارم 47 پہ آئے ہیں۔ ن لیگ کے صرف 12 ایم این ایز فارم 47 والے نہیں ہیں کچھ 18 کہہ رہے ہیں۔ جب ساری پارلیمنٹ ہی فارم 47 پر بیٹھی ہو تو  کیسے معاملات بہتر کر سکتی ہے۔ ظاہر ہے یہ حکومت تو نمائندہ نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے پیشگوئی کی کہ اگر مولانا فضل الرحمن نے تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا تو دو تین مہینے میں یہ حکومت چلی جائے گی۔ اگر مولانا فضل الرحمان ڈٹ گئے تو سات آٹھ ماہ میں اکانومی کا بحران حکومت لے جائے گا۔ یہ حکومت چل نہیں سکتی الیکشن تو نئے ہونے ہی ہونے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں مل جل کر آگے چلنا چاہئے۔ پاکستان میں ہر شخص ہی احتجاج پہ ہے کون ہے جو احتجاج نہیں کر رہا۔

Watch Live Public News