پاکستانی اور ترک کمپنی صلاح الدین ایوبی پر سیریز بنائے گی

پاکستانی اور ترک کمپنی صلاح الدین ایوبی پر سیریز بنائے گی
ویب ڈیسک: پاکستانی اور ترک پروڈکشن کمپنیز نے ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز بنانے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں کے کمپنیوں کے مابین معاہدہ بھی طے پا گیا۔ پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے دونوں پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کی تصویر شیئر کر دی۔
انھوں نے تصویر کے کپیشن میں لکھا کہ ترکی سے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے دوستی کے ایک نئے باب کی شروعات کرتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یہ شروعات شاندار خیالات اور صلاحیتوں کے تبادلہ کا باعث ثابت ہو گی۔ پروڈیوسر کاشف انصاری کی جانب سے بھی معاہدہ کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ معاہدہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں طے پایا۔ سیریز میں دونوں ملکوں کے اداکار اور سکرپٹ رائٹرز کام کریں گے۔
ترکی کی ایکلی فلمز کے سربراہ اور پروڈیوسر ایمرے کونوک نے معاہدہ سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اردو اور انگریزی زبان میں ٹویٹ پیغام جاری کیے جن میں معاہدہ سے متعلق اعلان کیا گیا۔ خیال رہے کہ صلیبیوں کو شکست دے کر 1187 میں 9 دہائیوں کے بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزادا کرانے کی وجہ سے سلطان صلاح الدین کے کردار کو تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔