نور مقدم کیس: طاہر ظہور سمیت 6ملزمان کی ضمانت منظور

نور مقدم کیس: طاہر ظہور سمیت 6ملزمان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ( پبلک نیوز) نور مقدم کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ تھراپی ورکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی ای او) طاہر ظہور سمیت 6 ملازمین کی ضمانتیں منظور کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھراپی ورکس کے سربراہ طاہر ظہور اور دیگر 5 ملزمان کی ضمانتوں سے متعلق پر مقامی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے سماعت کی۔ دن کو ہونے والی سماعت پر عدالت محفوظ کر لیا تھا۔ بعد ازاں شام کو جج عطاء ربانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق عدالت نے طاہر ظہور سمیت 6 ملازمین کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ ملزمان کو 50، 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان میں طاہر ظہور، امجد محمود، دلیپ کمار، عبدالحق، وامق ریاض اور ثمر عباس شامل ہیں۔ ضمانت حاصل کرنے والے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔