عید قربان کی آمد، بکرا چور گینگ سرگرم،کار سوار ملزمان 4 بکرے چوری کرکے فرار

عید قربان کی آمد، بکرا چور گینگ سرگرم،کار سوار ملزمان 4 بکرے چوری کرکے فرار

(ویب ڈیسک )   عید قربان کی آمد کے پیش نظر لاہور میں بکرا چور گینگ بھی سرگرم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  مغلپورہ کے علاقہ میں کار سوار ملزمان پٹرول پمپ مالک کے 4 بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے، کار سوار ملزمان نجی پٹرول پمپ پر آئے اور عملے کو نشہ آور چیز بے ہوش کیا،  عملے کو بے ہوش کرنے کے بعد ملزمان بکرے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ،  فوٹیج میں ملزمان کو بکرا چوری کرکے کار میں لے جاتے دیکھا جاسکتا۔

متاثرہ شہری طاہر علی نے اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔درخواست  میں کہا گیا ہے کہ   ملزمان نے چوکیدار سمیت عملے کو کو سپرے سے بے ہوش کیا،  ملزمان 8 لاکھ مالیت کے چار بکرے لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس  کی جانب سے  درخواست موصول ہونے پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News