ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانہ صدر سمندری میں 12 سالہ بچے کو بےدردی سے قتل کرنے کے واقعہ میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق قتل ہونے والے بچے کے گاؤں سے ہے۔ ملزمان نے بچے کو قبرستان میں قتل اور لاش کو نہر میں پھینک دیا۔ ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد 12 سالہ عبد اللہ کو قتل کیا۔
بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ بچے کے جسم پر سوئے بھی مارے گئے۔ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
ڈاکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے حوالے سے شواہد نہیں ملے کیوںکہ لاش پانی میں پھینک دی گئی تھی۔
تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ بچے کو 20 روز قبل اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔