پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، 20 سالہ لڑکی والدین کے گھر قتل

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، 20 سالہ لڑکی والدین کے گھر قتل
کیپشن: Marriage of choice made a crime, 20-year-old girl killed at parents' house

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں اوورسیز پاکستانی کلاس فیلو سے پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا۔ چند روز قبل نکاح کرنے والی لڑکی کو والدین کے گھر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی شناخت مبشرہ جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے چند روز قبل اویس نامی لڑکے سے فون پر نکاح کیا تھا اور سسرال کے   گھر رہنے لگی۔ مقتولہ کا شوہر آئرلینڈ میں مقیم ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے والدین رخصتی کا بہانہ کرکے لڑکی کو اپنے گھر لے آٸے اور قتل کر دیا۔ لڑکی کے سسر نے ملکر نکاح کروایا تھا اور دلہا کی طرف سے نکاح نامہ میں وکیل بھی تھا۔ 

تاہم پولیس کی جانب سے لڑکی کے سسر اور والدہ کیخلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دونوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

Watch Live Public News