ویب ڈیسک:پنجاب کے شہر جڑانوالہ کے چک 236 میں بیٹوں نے باپ کو قتل کر کے لاش دفنا دی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لاش اینٹوں کے بھٹے پر ملزمان کے کواٹر سے برآمد ہوئی ہے۔محمد علی نامی شخص کو اس کے بیٹوں نے 2 ماہ قبل قتل کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دادا کی اطلاع پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے باپ کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا۔