ویب ڈیسک: حنا خان پہلی کیمو تھراپی کے لئے اسپتال داخل، ہمت کبھی نہ ہارو ، دلیر اداکارہ نے پرستاروں کے نام اہم پیغام دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ حنا خان کو اب اپنے پہلے کیموتھراپی کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال سے ہی اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے تمام مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کیا۔
حنا نے لکھا، 'اس ایوارڈ نائٹ میں، میں اپنے کینسر کی تشخیص کے بارے میں جانتی تھی لیکن میں نے اسے معمول پر لانے کا شعوری انتخاب کیا۔
میرے لیے میرے کام کے وعدے اہم ہیں۔ میرے لیے میرا حوصلہ، جذبہ اور فن اہمیت رکھتا ہے۔ میں جھکنے سے انکاری ہوں۔ یہ ایوارڈ جو مجھے اپنے پہلے کیمو سے پہلے ملا تھا وہ میرا اکیلا محرک نہیں تھا۔
میری ہر فرد سے بھی گزارش ہے کہ پہلے اپنی زندگی کے چیلنجوں کو معمول پر لائیں پھر اپنے لیے اہداف طے کریں اور ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں۔ چاہے کتنی بھی مشکل ہو۔ کبھی پیچھے نہ ہٹیں۔ کبھی ہمت نہ ہارو۔