اٹلی میں موجود اداکارہ ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل

اٹلی میں موجود اداکارہ ماہرہ خان کی بولڈ تصاویر وائرل
کیپشن: Mahira Khan's bold pics
سورس: Instagram

(ویب ڈیسک)پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان چھٹیاں منانے اٹلی میں موجود ہیں لیکن ان کو یہ ٹرپ کافی مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ چند تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنانے پر ماہرہ تنقید کی ذد میں ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو بولڈ تصور کیا۔

اٹلی کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی، ماہرہ خان کی تصاویر میں اٹلی کے حسین سیاحتی مقام ، ڈوبتے سورج اوردلفریب مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شامل کیں لیکن اداکارہ کی تمام تصاویر میں پہنے گئے ملبوسات مداحوں کو پسند نہ آئے کیونکہ ماہرہ  ان تصاویر میں تین مختلف مغربی طرز کے لباس پہنی نظر آئیں جن میں وہ کافی بولڈ دکھ رہی تھیں۔

ماہرہ خان کی سب سے پہلی تصویر میں انکا بیک نظر آرہا ہے جس میں وہ غالباً اسکرٹ اور بلاؤز پہنی ہوئی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں اگرچہ ماہرہ خان کا مکمل لباس نظر نہیں آرہا لیکن ان کے لباس کی گہری نیک لائین اور سلیو لیس ہونا مداحوں کو پسند نہیں آیا ۔

ایک اور تصویر میں ماہرہ خان لگژری کار کے ساتھ کھڑی پوز دیتی دکھیں جس میں وہ سلک گاؤن پہنی ہوئی ہیں جس میں ان کی ٹانگ واضح ہے۔ اداکارہ کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے کمنٹ سیکشن میں شدید تنقید کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ’بھارت میں شفٹ ہوگئے ہیں؟ یا اسلام کو چھوڑ دیا ہے؟

ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا’ اُن کے پاس الفاظ نہیں، کہنے کو ہم مسلم ہیں مگر آپ کا لباس دیکھ کر شرم محسوس ہورہی ہے، اور صارف نے کمنٹ کرتے کہا ’ اوہ بہن خدا کا خوف کر، ڈیسنٹ ڈریس بھی پہن سکتی ہو زیادہ پیاری لگو گی۔

Watch Live Public News