حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
کیپشن: حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

ویب ڈیسک: برصغیر پاک و ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے 782 ویں عرس کی 15 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دربار عالیہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے صدیوں سے جاری رسومات ادا کی۔

بہشتی دروازہ 5 محرم کو کھلے گا،رسومات کاآغاز تلاوت قرآن اور تبرکات کی تقسیم سے کیا گیا جبکہ محفل سماع 1 محرم سے شروع ہوگی، لاکھوں لوگ شریک ہونگے۔

ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ عرس بابا فریدؒ کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولیس کے 300 سے زاہد اہلکار رسومات کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

Watch Live Public News