کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 27 سالہ نوجوان قتل

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر 27 سالہ نوجوان قتل
کیپشن: Karachi: 27-year-old youth killed for resisting robbery

ویب ڈیسک: گلستان جوہر بلاک 9 میں  فائرنگ سے 27 سالہ نوجوان نعمان کا قتل کردیا گیا۔ مقتول چار بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ مقتول پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن تھا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول گلستان جوہر بلاک 2 کا رہائشی اورغیر شادی شدہ تھا۔ مقتول کی نماز جنازہ علاقے میں واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بنتی جارہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔

مطالبہ ہے کہ نعمان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردر تک پہنچایا جائے۔

Watch Live Public News