سرگودھا: پڑوسی نے معمولی جھگڑے پر  محنت کش کی 6 بھینسوں کو آگ لگا دی

سرگودھا: پڑوسی نے معمولی جھگڑے پر  محنت کش کی 6 بھینسوں کو آگ لگا دی

(ویب ڈیسک)  سرگودھا نواحی گاؤں چک نمبر 27جنوبی میں محنت کش کی6 بھینسوں کو معمولی جھگڑے پر ہمسایوں نے   آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق   سرگودھا کے علاقے بھاگٹانوالہ میں یہ واقعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا۔ اہل علاقہ نے آگ بجھائی، جھلسنے کے باعث ایک بھینس  کو ذبح کردیا گیا۔باقی 5جانوروں کی حالت بھی نازک  ہے۔

تھانہ بھاگٹانوالہ میں اس افسوسناک واقعہ کا  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ شہری  نے  آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

ادھر  تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں 6 جانوروں کو جلانے والا ملزم گرفتار  کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے ذاتی عناد کی بنا پر اپنے مخالفین کے 6 جانوروں کو آگ لگا دی تھی۔

بھاگٹانوالہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا ہے کہ  غیر انسانی فعل کے جرم میں مرتکب ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔

Watch Live Public News