ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ‘حبا بخاری‘ کو اپنی برتھ ڈے پر جالی دار مختصر لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حبا کی جانب سے اپنے جنم دن کے حوالے سے شیئر کی گئی تصاویرمداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائیں۔
پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس کے انتخاب پر شدید تنقید کی گئی۔
اداکارہ حبا بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر آریز احمد کے ہمراہ 30ویں سالگرہ کے موقع پر ڈنر کی پوسٹ مداحوں سے شیئر کی تھی۔
مذکورہ تصویر میں حبا بخاری ایک پوش ریسٹورنٹ میں موجود تھیں اور سیاہ باڈی کون منی ڈریس میں ملبوس اداکارہ بظاہر کیمرے میں اکیلے پوز دے رہی تھیں۔
تاہم اس خاص موقع پر ان کے ہمراہ شوہر و اداکار آریز احمد بھی موجود تھے جو اہلیہ کی تصویر کیمرے میں قید کرنے میں مصروف تھے۔
اداکارہ کی جانب سے اپلوڈ ہونے کے بعد پوسٹ انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔
مذکورہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ اُس وقت تھما جب صارفین نے خوبصورت ‘بلیک باڈی کون ڈریس‘ سے جھلکتی ہوئی اداکارہ کی برہنہ ٹانگیں دیکھیں۔
ایک انسٹاگرام صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’عوام گالیاں دیکر اپنے نیک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے‘۔
رضا صاحب نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ توبہ توبہ پینڈو کپڑے‘، حنا نامی صارف نے اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر ‘استغفار‘ ہی کہہ ڈالا۔
واضح رہے حبا بخاری یوں تو اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے مزاحیہ اندازکے سبب مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں تاہم اپنی حالیہ پوسٹ میں اداکارہ کا بولڈ انداز مداحوں کو بلکل پسند نہیں آیا۔