لاہور میں ٹارگٹ کلر بےلگام،وزیرکے دفتر کے پاس شہری قتل

لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک اور واردات، شہریوں میں خوف وہراس
کیپشن: Another incident of target killing in Lahore, fear and panic among citizens

ویب ڈیسک: رات گئے لاہور میں مبینہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ رونما ہوا۔ ٹارگٹ کلر نے بلال گنج کے رہائشی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ صوبائی وزیر بلال یاسین کے دفتر کے قریب پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 45 سالہ شاہد حسین کے نام سے ہوئی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ قاتل علاقہ میں گھوم کر ٹارگٹ ڈھونڈتے رہے۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلر نے فٹ پاتھ پر بیٹھے علاقہ مکینوں سے پانی بھی مانگ کر پیا۔ مقتول شاہد حسین دوستوں سے ملاقات کے بعد گھر جا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موہنی روڈ چوک میں ٹارگٹ کلر نے چہرے پر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ کے محرکات کیا ہیں، پتہ لگا رہے ہیں۔

پولیس نےجائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ قبضہ میں لے لئے۔

شواہد اکھٹے کر کے ڈیڈ باڈی کو میو ہسپتال مارچری میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News