جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: Justice Shujaat Ali Khan took oath as Acting Chief Justice of Lahore High Court

ویب ڈیسک: (سلیمان اعوان) جسٹس شجاعت علی خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی۔ 

حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ نے شرکت کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دیگر جج صاحبان، صوبائی وزراء بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب میں وفاقی و صوبائی لاء افسران، انتظامی افسران اور عدالت عالیہ لاہور کے افسران سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔ گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

Watch Live Public News