ویب ڈیسک: ہری پور کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ جس سے شہری علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقہ درشخیل اور تحصیل غازی کے علاقے کوٹیڑہ کے پہاڑوں پر آتشزدگی رپورٹ کی جارہی ہے۔ آگ تیزی سے آبادی کی طرف پھیل رہی ہے اور ان علاقوں میں آگ بجھانا بھی مشکل ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہری پور کی تحصیل غازی کے علاقے سریکوٹ سمیت خان پور کے جنگلات میں آتشزدگی کا سلسلہ نہ رک سکا۔ آگ سے قیمتی درخت چرند پرند جنگلی حیات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ بعض علاقوں میں گھروں سمیت مویشی بھی آگ سے جل چکے ہیں۔
مقامی افراد اپنی مدد آپکے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آگ بجھانے کے لئے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔