ویب ڈیسک: مئیر کراچی نےعبداللہ شاہ غازی کے عرس پر عام تعطیل کا علان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں کل 29 جون کو عام تعطیل ہوگی جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بلدیہ عظمٰی کراچی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دفاتر کل بند رہیں گے۔ صوفی بزرگ سید عبداللّٰہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس کا دوسرا روز میں بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
عرس کی سرپرستی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ کررہے ہیں۔
حضرت عبداللہ شاہ غازی کاعرس 29جون تک جاری رہےگا،تین روزہ عرس میں محفل سماع محفل نعت اور محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
عرس کے دوسرے روز خواتین کی عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام بھی کیا گیا۔ خواتین کی محفل نعت کے بعد نماز عصر شروع کی جائے گی۔
اس کے علاوہ عرس کے دوسرا روز شام 7 بجے اونٹ بھی نحر کیا جائے گا۔