پشاور میں خون کی ہولی، 4 خواتین سمیت 4 بچے قتل

پشاور میں خون کی ہولی، 4 خواتین سمیت 4 بچے قتل
کیپشن: 8 people murder
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)معاشرے میں سے لفظ برداشت صرف کتابیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے، معمولی سے بحث و تکرار پر نوبت مرنے مارنے تک پہنچ جاتی ہے، ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ پشاور میں پیش آیا جہاں  رقم کے تنازع پر فائرنگ سے 8 افراد جاں کو ابدی نیند سلا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے 4 خواتین اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،  جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

پولیس کے مطابق مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شرع کردی۔
 
 

Watch Live Public News