ویب ڈیسک: (حیدر منیر) پشاور سے کراچی جانے والی خیبرمیل کے انجن میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کے انجن کو آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ انجن میں آگ ہری پور بند کے قریب لگی۔
آگ پر قابو پانے کے بعد ٹرین بذریعہ لاہور سے کراچی روانہ کردی گئی ہے۔