غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر2 افسران گرفتار

غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر2 افسران گرفتار
کیپشن: غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر2 افسران گرفتار

ویب ڈیسک:ایف آئی اے کاونٹرٹیرارزم ونگ نے غیرملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے 2افسران کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کو 294 پاکستانی پاسپورٹ اجراء کے معاملے پر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کراچی نے کارروائی کی جس کے دوران غیر ملکیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرید شاہ اور نصرت علی شامل ہیں، ملزم فرید شاہ پاسپورٹ آفس میں بطورسپریڈنڈنٹ جبکہ ملزم نصرت علی پاسپورٹ آفس کا سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔ملزم فرید شاہ مجموعی طور پر 63 غیر ملکیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث ہے جبکہ نصرت علی نے مجموعی طور پر 231 افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کراچی سے گرفتارکیا گیا، ان کے خلاف 2 مقدمات درج تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے، ملزمان کا 4روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

Watch Live Public News