شہباز گل نے جنسی حملہ کیے جانے کی تصدیق کر دی

شہباز گل نے جنسی حملہ کیے جانے کی تصدیق کر دی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مارا، اس موقع پر ان کے ہمراہ شہباز گل بھی موجود تھے، انہیں ہتھکڑیوں میں لایا گیا تھا۔ شہباز گل کی نشاندہی پر پولیس ان کے کمرے میں گئی اور وہاں کی تلاشی لی اس دوران وہاں سے متعدد چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس دوران صحافی نے عمران خان کی جانب سے ان کے جنسی استحصال سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’جی ہاں مجھ پر جنسی حملہ ہوا ہے‘۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے متعدد بار شہباز گل پر پولیس کی حراست میں جنسی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائدکیے تھے۔ تاہم آج پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھاکہ شہباز گل پر جنسی تشدد ہوا نہ جسمانی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔