جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمیل فاروقی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر اینکر پرسن جمیل فاروقی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. ملزم کو 25 اگست کو دوبارہ پیش کرنیکا حکم. تفصیلات کے مطابق اینکرجمیل فاروقی کو اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ میاں محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جمیل فاروقی کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔ ایس ایچ او مارگلہ نے اینکرجمیل فاروقی کی پیشی کے دوران میڈیا کے نمائندوں اور بعض وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے سے روکا اورکمرہ عدالت میں داخل ہونے پر بدتمیزی کی۔ جمیل فاروقی کی کمرہ عدالت میں پیشی کے وقت پاکستان زندہ باد کی نعرے لگائے گئے۔صحافی نے جمیل فاروقی سے سوال کیا کہ آپ کو رات کہاں رکھا گیا اور کیا سلوک کیا گیا؟ جس پرپولیس نے جمیل فاروقی کو جواب دینے سے روک دیا۔یوٹیوبر جمیل فاروقی نے عدالت میں بیان میں کہا کہ گرفتاری کے وقت میری گاڑی اور پرس چھین لیا گیا۔ سندھ اور اسلام آباد پولیس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے یوٹیوبر جمیل فاروقی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جمیل فاروقی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جمیل فاروقی نے شہباز گل کی باتیں اپنی زبانی بول کر یوٹیوب پر پروگرام کر دیا۔پولیس کیا برآمدگی کرنا چاہتی ہے جو جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔